28

*جھنگ(جاوید اعوان سے) علی احمد خان ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو اور معروف فزیشن ڈاکٹر سہیل فاروق ملک نے کہا ھے کہ صدیوں تک برصغیر کے مسلمان اپنی منفرد شناخت اور الگ حقوق کے لئے جو کوششیں کر رھے تھے ستتر سال قبل آج کے دن وہ کوششیں رنگ لائیں اور مسلمانوں کو ایک علیحدہ ملک نصیب ھوا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) علی احمد خان ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو اور معروف فزیشن ڈاکٹر سہیل فاروق ملک نے کہا ھے کہ صدیوں تک برصغیر کے مسلمان اپنی منفرد شناخت اور الگ حقوق کے لئے جو کوششیں کر رھے تھے ستتر سال قبل آج کے دن وہ کوششیں رنگ لائیں اور مسلمانوں کو ایک علیحدہ ملک نصیب ھوا* گزشتہ روز یوم آزادی کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آزادی کا لمحہ جوش اور مسرت سے لبریز ھوتا ھے۔ انہوں نے کہا کہ قومیں اپنی اجتماعی زندگی کا رخ متعین کرنے والے لمحات کو یاد رکھتی ہیں۔ ہمیں بھی آج اپنے اسلاف کی قربانیوں کو سامنے رکھتے ھوئے اپنے مستقبل کا تعین کرنا ھو گا اور قربانیاں دے کر حاصل کئے گئے اس مملکت خداداد میں اللہ اور اس کے رسول کے بتائے ھوئے راستے پر چل کر ایک عظیم قوم بننا ھو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں