*جھنگ(جاوید اعوان سے)خوش قسمت ہیں وہ سرکاری ملازمین جنہیں ریٹائرمنٹ کے وقت ان کے ساتھی اور ماتحت پر نم آنکھوں اور پرتپاک انداز میں رخصت کرتے ہیں۔ ڈی سی جھنگ محمد عمیر*
*اپنی سروس کے آخری سال بطور سی ای او ایجوکیشن جھنگ خدمات سرانجام دینا میرے لیے اعزاز ہے ۔ ملک محمد سرور*
چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن جھنگ ملک محمد سرور اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوگئے۔ ان کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں پنجاب ٹیچرز یونین جھنگ اور اپیکا یونٹ ضلع جھنگ کی جانب سے پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکنڈری راؤ عتیق احمد ، ڈی ای او سیکنڈری فیصل اباد افتخار احمد خان ، ڈی او سیکنڈری جھنگ ظفر اقبال حیدری ، ڈی ای او زنانہ نسرین عبداللہ ، ڈی ای او مردانہ غلام جیلانی ، ڈپٹی ڈی او تحصیل جھنگ محمد آصف سیال ، ڈپٹی ڈی او شورکوٹ میڈم صائمہ ، ڈپٹی ڈی او سیکنڈری چوہدری عبدالرحمن ، ایکس ڈی او سرگودھا چوہدری خالد محمود ، صدر پنجاب ٹیچر یونین ضلع جھنگ محمد انور جپہ ، مہر محمد فیاض ، سیکرٹری محمد سعید احمد ، عابد سلیم بھٹہ ، نائب صدر غلام شبیر ، شیخ شفقت حسین، صدر ایپکا جھنگ حافظ نصیر صدیق ہرل ، محمد پرویز ، حاجی بشیر احمد ، صدر خواتین ونگ رابعہ کوثر ، جنرل سیکرٹری صائمہ اقبال ، چوہدری ظفر اقبال گجر اور پنجاب ٹیچرز یونین ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہنماؤں سمیت تعلیمی اداروں کے سربراہوں ، اساتذہ اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیر نے کہا کہ خوش قسمت ہیں وہ سرکاری ملازمین جنہیں ریٹائرمنٹ کے وقت ان کے ساتھی اور ماتحت پر نم آنکھوں اور پرتپاک انداز میں رخصت کرتے ہیں ، تقرریاں تبادلے اور ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہوتی ہیں مگر جو احباب دوران سروس اپنے فرائض منصبی خوبصورت انداز میں سر انجام دیں ان کی یادیں کبھی بھلائی نہیں جا سکتیں تعلیم کے حوالے سے جھنگ میں ملک محمد سرور کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ شرکاء سے اپنے خطاب میں سی ای او ایجوکیشن ملک محمد سرور نے کہا کہ بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن جھنگ اپنی خدمات انجام دینا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ۔ جھنگ کے تمام اساتذہ اور ایجوکیشن سٹاف کا ممنون ہوں جنہوں نے میرے اعزاز میں اتنی خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا ، میں جھنگ والوں کی محبتیں ہمیشہ یاد رکھوں گا ۔ اس موقع پر پنجاب ٹیچر یونین ، ایپکا اور اساتذہ کے نمائندگان نے پرنم آنکھوں سے ملک محمد سرور کو پھولوں کے ہار پہنائے ، شیلڈز پیش کیں اور بہت بڑی تعداد میں تحائف دئیے جبکہ تقریب کے آخر میں شرکا کے لیے پر تکلف ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
33