20

*جھنگ(جاوید اعوان سے) سٹی ون نیوز کی خبر پر ڈپٹی ڈائریکٹر ھاوسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ کا ایکشن۔ بغیر نقشہ فیس اور بغیر کنورژن فیس جمع کروائے پراپرٹی نمبر 632/A رہائشی بلڈنگ کمرشل پلازے میں تبدیل ھونے پر سیل کر دی

*جھنگ(جاوید اعوان سے) سٹی ون نیوز کی خبر پر ڈپٹی ڈائریکٹر ھاوسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ کا ایکشن۔ بغیر نقشہ فیس اور بغیر کنورژن فیس جمع کروائے پراپرٹی نمبر 632/A رہائشی بلڈنگ کمرشل پلازے میں تبدیل ھونے پر سیل کر دی۔سٹی ون نیوز نے خبر شائع کی تھی کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ھاوسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ جھنگ اور اسکے عملے کی آشیرباد سے بغیر نقشہ فیس اور بغیر کنورژن فیس جمع کروائے پراپرٹی نمبر 632/A رہائشی بلڈنگ کمرشل پلازے میں تبدیل ھو رھی ھے جس پر ایکشن لیتے ھوئے ڈپٹی ڈائریکٹر نے فوری طور پر بلڈنگ سیل کر دی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ھاوسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ جھنگ کی سیٹ عرصہ دراز سے خالی ھے اور اسکا اضافی چارج ڈپٹی ڈائریکٹر ھاوسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ سرگودھا کے پاس ھے اضافی چارج تو پھر اضافی ھی ھوتا ھے (گھر والے گھر نہیں ھمیں کسی کا ڈر نہیں) اس مقولے پر عمل کرتے ھوئے عملے کی آشیرباد سے سٹلائیٹ ٹاؤن میں رہائشی پراپرٹیز دھڑا دھڑ کمرشل پلازوں میں منتقل ھو رھی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں حالانکہ رہائشی پراپرٹیز کو کمرشل میں منتقل ھونے کے لیے خزانہ سرکار میں کنورژن فیس جمع کروانی ھوتی ھے مگر نہ نقشہ فیس جمع ھو رھی ھے اور نہ ھی کنورژن فیس جمع ھو رھی ھے پراپرٹی نمبر 632/A میں بھی کچھ ایسا ھی سلسلہ چل رھا تھا پلازے کی چھت بھی ڈل گئی ھے اور فسٹ فلور پر کام شروع ھے مگر خزانہ سرکار میں ایک پائی بھی جمع نہیں ھوئی تھی عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف چیف سیکریٹری پنجاب کمشنر فیصل آباد ڈویژن فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر محمد عمیر سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ھے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں