*جھنگ(جاوید اعوان سے) پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن ڈویژن فیصل آباد کی کور کمیٹی کا اجلاس کیمرون ہاؤس سکولز جھنگ میں منعقد ھوا* جس میں مرکزی ایڈوائزری کونسل کے ممبر پروفیسر شیخ ظفر اقبال اور مرکزی سینئر وائس پریزیڈنٹ عاطف چوہدری نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں تمام ممبران کی مشاورت سے عرفان علی کو سال 2024-25 کے لیے ڈویژن فیصل آباد کا صدر اور نوید اقبال ڈھڈی کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع جھنگ میں محمد ارشاد خان کو صدر، محمد نواز کو سینئر نائب صدر جبکہ محمد اجمل خان کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر عرفان علی اور دیگر منتخب ممبران نے ایڈوائزری کونسل کے ممبر پروفیسر شیخ ظفر اقبال کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن پاکستان کی سب سے منظم جماعت ہے جو پرائیویٹ سکولز میں تعلیم و تربیت کے فروغ کیلئے کوشاں ھے اس موقع پر ڈویژنل صدر عرفان علی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ان شاء اللہ پرائیوٹ سکولز کی فلاح وبہبود کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ھوئے دن رات کام کریں گے۔
21