18

*جھنگ(جاوید اعوان سے).BHU کوٹ لکھنانہ میں پائیوڈین تک دستیاب نہیں. مریضوں کی حال دہائی۔ جبکہ ہیلتھ اتھارٹی میں میڈیسن کے لیے کروڑوں روپے کا سالانہ بجٹ۔ ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں*

*جھنگ(جاوید اعوان سے).BHU کوٹ لکھنانہ میں پائیوڈین تک دستیاب نہیں. مریضوں کی حال دہائی۔ جبکہ ہیلتھ اتھارٹی میں میڈیسن کے لیے کروڑوں روپے کا سالانہ بجٹ۔ ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں*
*جھنگ.BHU کوٹ لکھنانہ میں پائیوڈین تک دستیاب نہیں. مریضوں کی حال دہائی۔ جبکہ ہیلتھ اتھارٹی میں میڈیسن کے لیے کروڑوں روپے کا سالانہ بجٹ* تفصیلات کے مطابق ذرائع بتا رھے ہیں کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ضلع بھر کے لیے کروڑوں روپے کی سالانہ ادویات خرید کر رھی ھے مگر مریضوں کے لیے کچھ بھی نہیں ھے عوام کی چیخ و پکار مگر کوئی سننے کو تیار نہیں ھے میڈیا ٹیم جب بیسک ہیلتھ یونٹ کوٹ لکھنانہ پہنچی تو ڈیوٹی پر موجود میڈیکل آفیسر نے کہا کہ آپ کسی قسم کی کوئی پکچر یا ویڈیوز نہیں بنا سکتے ہیں پہلے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی جھنگ یا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جھنگ سے اجازت نامہ لے کر آئیں میڈیا ٹیم کی موجودگی میں ھی ایک شخص اپنے بچے کو پٹی کروانے کے لیے سنٹر پر آیا تو اس نے میڈیا ٹیم کو بتایا کہ اس سنٹر میں پائیوڈین تک بھی دستیاب نہیں ھے میں اپنے بچے کی پٹی کے لیے پائیوڈین باہر میڈیکل سٹور سے خرید کر لایا ھوں مگر اس شخص کے سامنے ھی ڈاکٹر کہہ رھا تھا کہ سب کچھ سنٹر پر موجود ھے تھوڑی ھی دیر بعد سنٹر کے ساتھ ھی یونین کونسل کے دفتر میں ڈپٹی کمشنر جھنگ کی کھلی کچہری کا انعقاد ھو رھا تھا میڈیا ٹیم نے ڈپٹی کمشنر کو بیسک ہیلتھ یونٹ کوٹ لکھنانہ کی حالت زار بتائی تو انھوں نے اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر احمد شہزاد کو انکوائری کا کہا جس پر عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیر کے اس عمل کو بہت سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں