*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔ڈپٹی ڈائریکٹر ھاوسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ کی بے بسی یا پھر چمک کا کمال سیل کی گئی کمرشل بلڈنگ میں تعمیر کا کام شروع .ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں*
*ڈپٹی ڈائریکٹر ھاوسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ کی بے بسی یا پھر چمک کا کمال سیل کی گئی کمرشل بلڈنگ میں ڈی سیل ھونے کے بغیر ھی تعمیر کا کام شروع ھو گیا تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن میں پراپرٹی نمبر /A/632 کی خبر اخبار میں شائع ہوئی کہ مذکورہ بالا بلڈنگ رہائشی ہے اور کمرشل پلازہ میں کنورٹ ہو رہی ہے مگر اس کی خزانہ سرکار میں نہ تو نقشہ فیس جمع ہوئی ہے اور نہ ہی کنورژن فیس جمع ہوئی ہے جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ نے ایکشن لیتے ہوئے اپنے عملے کو حکم دیا کہ اس کمرشل بلڈنگ کو فوری طور پر سیل کر دیا جائے بلڈنگ سیل ہونے کے باوجود تعمیر کا کام جاری و ساری ہے نہ جانے کیوں۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟ اس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ جھنگ کی بے بسی ہے یا پھر چمک کا کمال نظر ا رھا ھے عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے اس سلسلے میں اعلی سطحی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے اور محکمہ ہاؤسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ کی طرف سے سیل کی گئی بلڈنگ میں تعمیر کا کام شروع کروانے پر متعلقہ افسران اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے*
47