22

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انفارمیشن نیٹ ورک کو مزید مستحکم بنانے کیلئے متحرک . سکیورٹی برانچ کے فیلڈ افسران کے ساتھ میٹنگ میں منشیات فروشوں، قحبہ خانوں اور جوا مافیا کی مصدقہ اطلاعات بروقت فراہم کرنے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انفارمیشن نیٹ ورک کو مزید مستحکم بنانے کیلئے متحرک . سکیورٹی برانچ کے فیلڈ افسران کے ساتھ میٹنگ میں منشیات فروشوں، قحبہ خانوں اور جوا مافیا کی مصدقہ اطلاعات بروقت فراہم کرنے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری* . تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انفارمیشن نیٹ ورک کو مزید مستحکم بنانے کیلئے سکیورٹی برانچ کے فیلڈ افسران سے میٹنگ کے دوران اہم ہدایات جاری کیں۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں، قحبہ خانوں اور جوا مافیا کی مصدقہ اطلاعات بروقت فراہم کی جائیں۔ تھانوں میں ٹاؤٹ حضرات ہرگز داخل نہ ھوں، کرپشن اور بدتمیزی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ امن و امان کے قیام کے حوالے سے مذہبی کشیدگی کی بروقت رپورٹنگ کو یقینی بنایا جائے۔ پہلی اور آخری تنبیہہ ھے کہ احساس ذمہ داری کیساتھ متحرک کردار ادا کیا جائے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ ہر ایک افسر کی روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی چیک ھو گی اور بازپرس بھی ھو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں