*جھنگ(جاوید اعوان سے)علی احمد خاں ہسپتال کے سی ای او معروف فزیشن ڈاکٹر سہیل فاروق ملک نے کہا ھے کہ یوم ِدفاع کا جذبہ صرف 6- ستمبر تک محدود نہیں بلکہ اسی کی حقیقی روح سال بھر زندہ رہتی ھے*۔ اہلِ پاکستان اور افواجِ پاکستان کا یہ جذبہ پوری دنیا دیکھ چکی ھے۔ گزشتہ روز صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ھوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ھونے والی کٹھن اور غیر روایتی جنگ میں جس طرح ہمارے بچوں،جوانوں، بوڑھوں اور عورتوں نے قربانیاں دی ہیں ان کی مثال نہیں ملتی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کا فریضہ بخوبی سر انجام دیا۔ ڈاکٹر سہیل فاروق ملک نے دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے کے لئے افواج پاکستان کی جرأت اور بہترین مہارت کو سراہتے ھوئے مزید کہا کہ بلاشبہ قومی ترقی، جمہوریت کی مضبوطی اور عالمی امن کے لئے ان کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح رواں سال بھی یوم دفاع بھرپور جوش وخروش سے منایا جائے گا –
23