29

*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔ احسان الٰہی جنجوعہ سپریٹنڈنٹ (ایچ آر) ڈپٹی کمشنر آفس چیف سیکریٹری پنجاب کے ریڈار پر ذرائع*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔ احسان الٰہی جنجوعہ سپریٹنڈنٹ (ایچ آر) ڈپٹی کمشنر آفس چیف سیکریٹری پنجاب کے ریڈار پر ذرائع*احسان الٰہی جنجوعہ سپریٹنڈنٹ ایچ آر دفتر ڈپٹی کمشنر چیف سیکریٹری پنجاب کے ریڈار پر ا گیا ھے تفصیلات کے مطابق احسان الٰہی جنجوعہ عرصہ دراز سے ڈپٹی کمشنر آفس میں سروس کر رھا ھے شہری نے چیف سیکریٹری پنجاب کو تحریر درخواست میں موصوف کے خلاف شکایت کی ھے کہ اسکی تقرری اور ترقی کے تمام کاغذات چیک کیے جائیں درخواست کے مطابق احسان الٰہی جنجوعہ ڈپٹی کمشنر آفس میں بطور نائب قاصد بھرتی ھوا تھا اور غیر قانونی طور پر ترقیاں حاصل کر کے سپرینٹنڈنٹ ایچ آر کی سیٹ پر براجمان ھو گیا ھے اس معاملے کی انکوائری کروائی جائے ذرائع یہ بھی بتا رھے ہیں کہ موصوف چھوٹے عملے سے مختلف کاموں کے پیسے لینے میں بھی ملوث ھے چند دن پہلے احسان الٰہی جنجوعہ کی آیڈیو وائس بھی وائرل ھو چکی ھے جس میں موصوف کسی اہلکار کو حاضری لگوانے کا کہہ رھے ہیں اور دوسری صورت میں کسی فروٹ والے کو بھی کچھ کہنے کا کہہ رھے تھے مزید انکشافات دوسرے شمارے میں*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں