15

*جھنگ(جاوید اعوان سے) خواندگی کے عالمی دن کے حوالے سے محکمہ لٹریسی کے زیر اہتمام ضلع کونسل میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر عمران رفیق تھے*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) خواندگی کے عالمی دن کے حوالے سے محکمہ لٹریسی کے زیر اہتمام ضلع کونسل میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر عمران رفیق تھے* جبکہ سابق ممبر صوبائی اسمبلی سلطان سکندر بھروانہ سمیت ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ریاض حسین مارتھ،ڈی او لٹریسی ، محکمہ تعلیم ، سول سوسائٹی ، میڈیا نمائندگان اور اساتذہ نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر عمران رفیق اور دیگر شرکاء سیمینار نے خطاب کرتے ھوئے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ھوئے کہا کہ شرح خواندگی کے اضافہ میں لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کا اہم کردار ھے۔ فروغ تعلیم کے لئے محکمہ تعلیم اور لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی معاونت سے اہداف حاصل کر رھے ہیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی نے کہا کہ محکمہ لٹریسی کے سنٹرز میں بچیوں کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ کتابیں ،یونیفام فراہم کی جاتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع کی شرح خواندگی میں اضافے کیلئے محکمہ لٹریسی کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔سی ای او ایجوکیشن نے کہا کہ فروغ تعلیم اور خواندگی میں اضافے کیلئے محکمہ لٹریسی کے ساتھ معاونت جاری رھے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ھے۔ دورافتادہ دیہی علاقوں میں فروغ تعلیم کیلئے غیر رسمی سکولوں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ھے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے حصول سے ہی اپنے اندر کی صلاحیتوں کو نکھار سکتاہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام کوچاہیے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی کردار سازی پر بھی خصوصی تو جہ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انفرادی اور اجتماعی ترقی کیلئے تعلیم شرط اول ہے، تعلیم یافتہ معاشرہ ہی معاشرتی اور معاشی ترقی کرتا ہے اور وہاں پائیدار اور مستقل امن قائم رہتا ہے۔سیمینار کے اختتام پر آگاہی واک بھی منعقد کی گئی۔
٭٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں