69

*جھنگ(جاوید اعوان سے)علی احمد خاں ہسپتال میں نرسری وارڈ کے دو سال مکمل ہونے پر ہسپتال میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)علی احمد خاں ہسپتال میں نرسری وارڈ کے دو سال مکمل ہونے پر ہسپتال میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا* جس میں ہسپتال کے ڈائریکٹرز سہیل فاروق ملک،ڈاکٹرامجاد حسین، ڈاکٹر سید عامر عباس نے شرکت کی اس موقع پر(چائلڈ سپیشلسٹ)
ڈاکٹر فریدہ واجد شاہ ،ڈاکٹر قیصر ندیم علیانہ ،ڈاکٹر احمد تنویر، ڈاکٹر عمران قریشی،ڈاکٹر غلام شبیر ، ڈاکٹر یسین خان، ڈاکٹر ندیم شریف ،
ڈاکٹر سید محسن رضا، ڈاکٹر عاطف شہزاد ، ڈاکٹر اعجاز سلطان اور ڈاکٹر عبد الرحمن جمیل بھی موجود تھےتقریب کے خصوصی مہمان گرامی صاحبان ڈاکٹر آصف رضا خان ،ڈاکٹر توصیف اعجاز ،
ڈاکٹر لقمان نے بھی اس پر وقار تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ہسپتال کے سی۔ای۔او ڈاکٹر سہیل فاروق ملک نے (چائلڈ سپیشلسٹ)ڈاکٹر فریدہ واجد شاہ اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔اور بہترین طبی خدمات فراہم کرنے پر تمام ڈاکٹرز صاحبان میں تحائف بھی تقسیم کیے ڈاکٹر سہیل فاروق ملک نے مزید کہا کہ علی احمد خاں ہسپتال عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں دن رات کوشاں ھے اور ہر آنے والے دن کے ساتھ اپنے اس مشن میں مزید کامیابیاں حاصل کر رہا ھے ۔ہسپتال کی کامیابی اور عوام کی خدمت کے اس فرض میں ان کی پوری ٹیم خراج تحسین کے مستحق ھے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انسانیت کا یہ فریضہ بھرپور جوش وجذبہ سے جاری رھے گا۔ تقربب میں آنے والے تمام شرکاء نے ہسپتال کی نرسری وارڈ کا دورہِ بھی کیا اور نرسری کو دو سال مکمل ہونے پر کیک بھی کاٹا گیا ۔ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے تقریب کے شرکاء کیلئے پر تکلف ظہرانہ کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں