*جھنگ(جاوید اعوان سے) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شورکوٹ ٹرانسپرنسی ایکٹ 2013 کو ماننے سے انکاری*
تفصیلات کے مطابق شہری نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شورکوٹ کو ٹرانسپرنسی ایکٹ رائٹ ٹو انفارمیشن 2013 کے تحت درخواست گزاری جس میں شہری نے تقریباً 20 سے زائد پوائنٹس لکھے کہ مجھے ان تمام پوائنٹس کے مطابق معلومات/ریکارڈ فراہم کیا جائے جو ہر شہری کا حق ھے وہ کسی بھی ادارے سے اسکے اخراجات کی مکمل معلومات لے سکتا ھے۔لیکن چیف آفیسر نے ٹرانسپرنسی ایکٹ رائٹ ٹو انفارمیشن 2013 کو ھی ماننے سے انکار کردیا بالآخر شہری نے آج چیف پبلک انفارمیشن کمیشن پنجاب لاھور کو درخواست گزار دی۔جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ مجھے ان تمام پوائنٹس کے متعلق تمام تفصیلات لیکر دی جائیں۔
