جھنگ(جاوید اعوان سے) محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے زیر اہتمام میڈیا نمائندگان سے بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے اور اس بارے بھرپور آگاہی دینے کے حوالہ سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سمینار میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ریاض حسین مارتھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر فیاض احمد اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سلمی پروین اور میڈیا نمائندگان بھی شریک تھے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سلمی پروین نے عالمی ہفتہ آبادی کے اغراض و مقاصد بیان کیے جبکہ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نے بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے اور اس بارے بھرپور آگاہی بارے تفصیلی بریف کیا۔ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ریاض حسین مارتھ نے بڑھتی ہوئی آبادی کے حوالہ سے بتایا کہ میڈیا کے زریعے لوگوں کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لئے معاشی مسائل پیدا کر رہی ہے۔آج کے سیمینار کا مقصد آبادی کنٹرول کرنے کا پیغام ہر آدمی تک عام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی وسائل کا صحیح اور بہتر استعمال دور حاضر اور وقت کا تقاضا یہی ھے کہ ملک کی بڑھتی ھوئی آبادی کو کنٹرول کیا جا ئے۔میڈیا ہی واحد پلیٹ فارم ھے یہاں سے آبادی کو کنٹرول کرنے کا پیغام ہر شہری تک باآسانی پہنچ سکتا ھے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نے مزید کہا کہ علمائے کرام، سماجی شخصیات، صحافی اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کو اس ضمن میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔
