77

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم شہزاد بھٹی نے پرائس مجسٹریٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالہ سے میٹنگ کی*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم شہزاد بھٹی نے پرائس مجسٹریٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالہ سے میٹنگ کی* انہوںنے ہدایات جاری کیں کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مصنوعی مہنگائی کے مرتکب دوکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیں، اوورچارجنگ کی شکایات پر سخت کارروائی کی جائے، اس حوالہ سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا۔انہوںنے مزید کہا کہ روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے پرائس مجسٹریٹس کو روزانہ کی انسپکشن بڑھانے اور خلاف ورزی پر سخت ایکشن لینے کے بھی احکامات جاری کئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں