95

*جھنگ(جاوید اعوان سے)میرے دفتر کے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں مجھے ملنے کے لیے کسی سفارش کی کوئی ضرورت نہیں ھے.ڈی ایس پی ملک طارق.

*جھنگ(جاوید اعوان سے)میرے دفتر کے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں مجھے ملنے کے لیے کسی سفارش کی کوئی ضرورت نہیں ھے.ڈی ایس پی ملک طارق. علاقہ میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے شر انگیزی پھیلانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا شر پسندوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے گا اور قانون شکن عناصر سے کسی قسم کی رعایت نہیں ہو گی ان خیالات کا اظہار ملک طارق ڈی ایس پی سٹی سرکل نے ملک محمد جاوید اعوان ایکس چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امن و عامہ کی فضا برقرار رکھنا میری اولین ذمہ داری ہے عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی لہٰذ ا اپنے تھانہ کی حدود میں آنے والے علاقے میں عوام کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے بلاشبہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، جرائم کی روک تھام، جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا اور عوام الناس میں احساس تحفظ پیدا کرکے امن و امان کا بحال رکھنا پولیس کے اولین فرائض میں شامل ھے۔ ملک طارق نے بتایا کہ اپنے ماتحت افسران و عملہ کو اپنے فرائض پر خلوص ہو کر دیانت داری اور لگن سے ادا کر نے کی ہدایات جاری کی ہیں جس سے نہ صرف پولیس کا وقار عوام میں بلند ہو گا بلکہ امن و امان کی صورتحال بھی بہتر بنائی جا سکتی ھے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں