*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈی ایچ کیو ہسپتال میں درخت کاٹنے کا ایشو ڈاکٹر یونین اور ہسپتال انتظامیہ آمنے سامنے۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں درخت کاٹنے کے ایشو پر ڈاکٹرز یونین اور ہسپتال انتظامیہ آمنے سامنے ا گئے ہیں*
*تفصیلاٹ کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ کی رہائشی کالونی میں یہاں ڈاکٹرز رہائش پذیر ہیں چند روز قبل ڈاکٹر بشرہ نذیر ہیڈ آف گائنی ڈیپارٹمنٹ نے گھر کے سامنے لگا ھوا ایک بڑا درخت کٹوا دیا ڈاکٹر بشرہ نذیر کے مطابق میں نے کئی بار ہسپتال انتظامیہ کو کہا کہ درخت گرنے کا خطرہ ھے میری فیملی کا نقصان ھو جائے گا جس پر ہسپتال انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہ لیا میں نے خود سے وہ درخت کٹوا دیا درخت کٹوانے پر ہسپتال انتظامیہ نے نوٹس لیا اور کاٹنے والے کو گرفتار کروا دیا اور ڈاکٹر بشرہ نذیر کے خلاف رپورٹ کردی کہ اس نے غیر قانونی کام کیا ھے یہ ایک پرانا اور کافی بڑا درخت تھا جو کم از کم دولاکھ مالیت کا تھا اس سے ہٹ کر بھی بغیر اجازت نہیں کٹوا سکتی جس پر الزامات کا سلسلہ شروع ھوگیا اور ڈاکٹرز کی جانب سے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی اور ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ پر کرپشن اور گفٹ کے الزامات لگنے لگے کہ کیسے ایک ہسپتال کا ڈرائیور اور مڈ وائف بیوی کس طرح افسران کو پٹرول اور گفٹ دیتی ھے جبکہ سی ای او اور ایم ایس کی جانب سے الزامات کو غلط قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ بجائے ڈاکٹر بشرہ نذیر اپنی غلطی کو تسلیم کرے سی ای او جھنگ اور ان کی فیملی پر الزامات کا سلسلہ شروع کر دیا جبکہ ڈاکٹر بشرہ نذیر کا کہنا ھے کہ میں کہتی رہی کہ یہ درخت خطرہ ھے کسی وقت میرے بچوں کا نقصان کرے گا مگر کسی نے نہ سنی اور میرے ملازم نے کٹوا دیا یہ سب کچھ میرا مخالف گروپ کروا رہا ھے جو سب کو پتہ ھے میری لاکھوں کی انکم ھے میں نے درخت کیوں چوری کروانا ھے اب معاملہ یہاں رکا ھوا ھے کہ سی ای او نے کہا کہ ڈاکٹر بشرہ نذیر دو لاکھ روپے سرکار خزانہ میں جمع کروائے مگر ڈاکٹر کہتی ھے کہ میں تو پانچ ہزار جمع کروانے ہیں دو روز قبل ڈاکٹر یونین نے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی سے ملاقات کی ھے اور کہا کہ ہم ڈاکٹرز کے ساتھ کھڑے ہیں تاہم سی ای او اپنی بات پر قائم ہیں کہ ڈاکٹر نے غیرقانونی کام کیا ھے*
