76

*جھنگ(جاوید اعوان سے):تھانہ مسن پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری . ملزم سے 100لیٹر لہن ،40 لیٹر شراب، برآمد مقدمہ درج کر لیا گیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے):تھانہ مسن پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری . ملزم سے 100لیٹر لہن ،40 لیٹر شراب، برآمد مقدمہ درج کر لیا گیا*
ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں جاری۔ پولیس تھانہ مسن نے مخبر کی اطلاع پر دیسی شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ ایک منشیات فروش گرفتار کر کے 100 لیٹر لہن اور 40 لیٹر شراب سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جھنگ کے احکامات پر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ پولیس تھانہ مسن کے علاقہ سے سب انسپکٹر محمد ذیشان نے مخبر کی اطلاع پر ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے 100لیٹر لہن اور 40 لیٹر شراب برآمد کرلی ۔ گرفتار ملزم کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی ۔جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے مسن پولیس کو شاباش دیتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف مزید کریک ڈاؤن کی ہدایت کیں۔ سب انسپکٹر محمد ذیشان کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔ نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے سوسائٹی اپنی ذمہ داری نبھائے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کی سزایابی کو یقینی بنانے کیلئے غیر معمولی اقدامات کا سلسلہ جاری ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں