*جھنگ(جاوید اعوان سے)سید خاور شاہ نیشنل آرچری اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے کھیلتا پنجاب گیمز میں فیصل آباد ڈویژن کی نمائندگی کرتے ہوئے میدان مار لیا*
لاھور میں منعقد ہونے والی کھیلتا پنجاب گیمز 2025 میں جھنگ کی سید خاور شاہ نیشنل آرچری اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے فیصل آباد ڈویژن کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک تاریخی کامیابی حاصل کی۔کھلاڑیوں نے اپنی مہارت، محنت اور جذبے کے بل بوتے پر میدان مار لیا، اور آرچری کے میدان میں اپنی برتری قائم رکھتے ہوئے پنجاب میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر عالمی تربیت یافتہ کوچ، سیکرٹری پنجاب آرچری ایسوسی ایشن امان اللہ شان کا کہنا تھا کہ سید خاور شاہ نیشنل آرچری اکیڈمی کے ان نوجوان کھلاڑیوں نے نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ پورے فیصل آباد ڈویژن کا نام روشن کیا ان کی یہ کامیابی جھنگ کے لیے فخر کا باعث ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ سید خاور شاہ نیشنل آرچری اکیڈمی کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کے ذریعے مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا اور انہیں قومی و بین الاقوامی سطح پر پہچان دلانا ہے۔ ضلعی انتظامیہ، ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ آرچری ایسوسی ایشن جھنگ کے عہدیداران کی جانب سے کامیاب کھلاڑیوں کو مبارک باد اور ان کا کہنا تھا کہ جھنگ کے کھلاڑیوں نے کھیلتا پنجاب گیمز 2025 میں فیصل آباد ڈویژن کی نمائندگی کرتے ہوئے زبردست کامیابی حاصل کی بلکہ اس کامیابی نے نہ صرف جھنگ کا نام روشن کیا، بلکہ نوجوان لڑکیوں کے لیے کھیلوں کے میدان میں ایک نئی راہ بھی ہموار کی۔