*جھنگ(جاوید اعوان سے)حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک پولیس کی مہم ، ڈی ایس پی ٹریفک کی زیر نگرانی روڈ سیفٹی مہم کے تحت آگاہی کیمپ میں ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے شہریوں میں ہیلمٹ اور سائیڈ ویو مرر تقسیم کئے* تفصیلات کے مطابق حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک پولیس کی مہم کا سلسلہ جاری ھے ۔ ڈی ایس پی ٹریفک کی زیر نگرانی اٹلس ہونڈا کے تعاون سے روڈ سیفٹی مہم کے تحت تھانہ صدر چوک میں آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے شہریوں میں ہیلمٹ ، سائیڈ ویو مرر اور پتنگ بازی کی ڈور سے بچاؤ کیلئے سیفٹی وائرز تقسیم کئے ۔ ٹریفک آگاہی مہم کے دوران شہریوں کو حفاظتی تدابیر سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں اور شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے حوالے سے آگاہی بھی دی گئی ۔ اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ حادثات سے بچاؤ کیلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری ضروری ہے ۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی جان لیوا حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
