*جھنگ(جاوید اعوان سے)اٹھارہ ہزاری میں ھائی وے ڈیپارٹمنٹ کا ملکیتی رقبہ 3 کنال 16 مرلے افسران کی آشیرباد سے عوام کے قبضے میں. اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری اور ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں. عوامی مطالبہ*
*اٹھارہ ہزاری چوک میں ھائی وے ڈیپارٹمنٹ کا ملکیتی رقبہ 3 کنال 16 مرلے رقبہ با اثر مقامی لوگوں نے قبضہ میں کیا ھوا ھے*
*تفصیلات کے مطابق اٹھارہ ہزاری چوک میں ھائی وے ڈیپارٹمنٹ کا ملکیتی تقریباً 3 کنال 16 مرلے رقبہ ھے جس کی اس وقت قیمت لاکھوں نہیں کروڑوں روپے میں بتائی جارھی ھے ذرائع بتا رھے ہیں کہ اس قطعہ زمین پر روڈ انسپکٹر ھائی وے ڈیپارٹمنٹ کا دفتر اور رہائشی کوارٹر ھوتا تھا مگر ھائی وے ڈیپارٹمنٹ کی سستی کی وجہ سے دفتر اور رہائشی کوارٹر خستہ حالی کا شکار ھونے کے بعد منہدم ہوگئے ھائی وے ڈیپارٹمنٹ نے انکی طرف کوئی توجہ نہ دیں عوام نے آہستہ آہستہ اس قطعہ زمین پر قبضہ شروع کر کے کچی عمارتیں بنانا شروع کر دیں کچھ عرصہ گزرنے کے بعد لوگوں نے پختہ مکان اور دوکانیں تعمیر کر لیں ھائی وے ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے ان کی طرف سے آنکھیں بند کر لیں نہ جانے کیوں ۔۔۔۔۔۔؟؟؟* ذرائع یہ بھی بتا رھے کہ ان قابض لوگ سے سب انجینئر انچارج جو کہ مقامی رہائشی ھے ماھوار کرایہ وصول کرتے ہیں
*پنجاب بھر میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرکاری رقبوں پر ناجائز قابضین پر کارروائی کا حکم تو صادر کر دیا ھے اب دیکھتے ہیں یہ حکم تحصیل اٹھارہ ہزاری تک بھی پہنچتا ھے یا نہیں عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف چیف سیکریٹری پنجاب صوبائی وزیر تعمیرات اور مواصلات پنجاب سیکریٹری تعمیرات اور مواصلات پنجاب کمشنر فیصل آباد ڈویژن فیصل آباد ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر اور اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری سے مطالبہ کیا ھے کہ اس سرکاری زمین کو واگزار کروایا جائے اور ھائی وے ڈیپارٹمنٹ کے جن افسران کی آشیرباد سے اس سرکاری رقبہ پر قبضہ ھوا ھے انکے خلاف اعلیٰ سطحی پیڈا کے تحت انکوائری کروائی جائے*
