*جھنگ(جاوید اعوان سے)انجمن تاجران جھنگ کی مجلس عاملہ کے صدر ذوالقرنین حیدر جگر کی قیادت میں چیئرمین حاجی محمد اشتیاق جنرل سیکرٹری مہر خلیل احمد ممبر مجلس حاجی ملک محمد ارشاد حاجی محمد افضل حاجی محمد نسیم انصاری کی ڈی سی جھنگ علی اکبر بھنڈر سے تاجر برادری کے مسائل بارے تفصیلی گفتگو* *ضلع بھر میں تجاوزات کے خاتمے پر ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں کو سراہا ۔ دوکانداروں کا شیڈ کے حولے سے مطالبہ سامنے رکھا گیا جس کو ڈپٹی کمشنر نے بڑے دل کے ساتھ قبول کیا چوڑے بازاروں میں تین فٹ اور تنگ بازاروں میں ڈھائی فٹ سائن بورڈ لگانے کی اجازت دی اس کی چوڑائی تین فٹ لمبائی دکان کے فرنٹ کے مطابق ھو گی جس پر تاجر رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ تاجر تجاوزات کو نا بڑھائیں تجاوزات پر پنچاب گورنمنٹ کی زیرو ٹالرنس پالیسی ھے جس پر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہر صورت عملدرآمد کروانے کی پابند ھے انکا مزید کہنا تھا کہ تاجر طبقہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ھے۔ڈسٹرکٹ گورنمنٹ مثبت سوچ کی حامل تاجر قیادت کے عوامی مفاد اور شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے تجاویز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ھے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی اور CCU کے لیے جرنیٹرز کی تنصیب اور آکسیجن کی بلا تعطل فراہمی پر مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ*
