71

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی بینوولنٹ فنڈ کمیٹی کا اجلاس منعقد ھوا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی بینوولنٹ فنڈ کمیٹی کا اجلاس منعقد ھوا* اجلاس میں بینوولنٹ فنڈ کے حوالہ سے119کیسز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔جس پر 117کیسز کو منظور کر لیا گیا جبکہ دو کیسز کو متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو منظوری کےلئے بھیجا گیا۔اس موقع پر 30 لاکھ 80 ہزارروپے میرج گرانٹ اور17 لاکھ50ہزار روپے کفن دفن گرانٹ منظور کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ ماہانہ امداد، کفن دفن اور شادی گرانٹ سمیت دیگر کیسز کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کریں اور اس ضمن میں نا مکمل فائل کے دستاویزات کو درخواست دہندگان سے رابطہ کرکے فوری مکمل کریں۔انہوں نے کہا کہ تمام کیسز حکومتی پالیسی اور میرٹ کے تحت ہی مکمل کئے جائیں۔اجلاس میں تمام ممبران کی طرف سے زیر التوا کیسز کی جانچ پڑتال کے بعد منظوری کےلئے رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ سمیت محکمہ تعلیم اور دیگر متعلقہ ممبران بھی شریک تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں