52

*جھنگ(جاوید اعوان سے)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی اقدامات کے تحت حکومت پنجاب ،پنجاب بھر میں جلد بیواؤں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک خصوصی پروگرام شروع کرنے جا رھی ھے*۔

*جھنگ(جاوید اعوان سے)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی اقدامات کے تحت حکومت پنجاب ،پنجاب بھر میں جلد بیواؤں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک خصوصی پروگرام شروع کرنے جا رھی ھے*۔ اس پروگرام کا مقصد مالی طور پر مستحق بیواؤں کو سہولتیں فراہم کرنا اور ان کی معاشی بحالی میں مدد کرنا ھے۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد شاہد امین نے سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ و سوشل ایکٹیوسٹ ڈاکٹر مہر محمد ریاض نول سے ملاقات کے دوران بتایا انہوں نے کہا کہ تمام مستحق خواتین سے گزارش ھے کہ وہ اس فلاحی منصوبے میں شامل ھونے کے لیے رجسٹریشن کروائیں رجسٹریشن کے لیے مندرجہ ذیل فارم جمع کرائیں یا اپنے قریبی سوشل ویلفیئر آفس کا دورہ کریں۔ رجسٹریشن کے وقت شناختی کارڈ اور شوہر کے وفات نامہ کی کاپی جمع کروانا ضروری ہوگا۔یہ اقدام حکومت پنجاب کے سماجی بہبود کے مشن کا حصہ ہے، جس کا مقصد معاشرے کے کمزور طبقات کو باعزت زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔انیوں نے مزید کہا کہ دھی رانی پروگرام کے دوسرے فیز کی بھی رجسٹریشن کا عمل جاری یے اور اس کے علاؤہ خصوصی افراد کیلئے معاون آ لات کی فراہمی کے پراجیکٹ کا باقاعدہ آ غاز ہوچکا ہے جس کی آ ن لائن رجسٹریشن کا عمل جاری ہے مزید معلومات کیلئے قریبی سوشل ویلفیئر دفتر سے رابطہ کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں