76

*جھنگ(جاوید اعوان سے).سی آئی اے سٹاف کے شیر جوانوں کی لوٹ مار۔ شہری سے 21000 روپے رشوت لینے پر اشفاق اور نبیل کانسٹیبل CIA سٹاف کو RPO نے طلب کر لیا ذرائع*

*جھنگ(جاوید اعوان سے).سی آئی اے سٹاف کے شیر جوانوں کی لوٹ مار۔ شہری سے 21000 روپے رشوت لینے پر اشفاق اور نبیل کانسٹیبل CIA سٹاف کو RPO نے طلب کر لیا ذرائع*
*جھنگ.سی آئی اے سٹاف کے شیر جوانوں کی لوٹ مار۔ شہری سے 21000 روپے رشوت لینے پر اشفاق اور نبیل کانسٹیبل CIA سٹاف کو RPO نے طلب کر لیا* *تفصیلات کے مطابق جھنگ کے شہری نے RPO فیصل آباد کو درخواست گزاری ھے کہ سی ائی اے سٹاف کے دو کانسٹیبلوں نے میرے بھائی محسن بشیر جو کہ ریسکیو 1122 میں بطور ڈرائیور ملازمت کرتا ہے اپنی ڈیوٹی سے واپس گھر جاتے ہوئے سول ہسپتال کے قریب روک کر موٹر سائیکل چیک کرنے کا بہانہ کیا اور یہ کہا کہ اپ کے اس موٹر سائیکل پر ایف ائی ار درج ہے اس لیے اپ ہمارے ساتھ تھانہ چلو جس پر سائل کے بھائی نے الزام علیہان کو بتایا کہ موٹر سائیکل میرے بھائی کے نام پر رجسٹر ھے جس کو ہم نے اپنے کزن سے خریدا ھے جو کہ وفات پا چکا ھے اس لیے یہ موٹرسائیکل نہ تو چوری کا ھے اور نہ ہی کسی مقدمہ میں ملوث ھے لیکن پھر بھی الزام علیہم نہ مانے اور سائل کے بھائی کو زبردستی سی ائی اے سٹاف لے جا کر حوالات میں بند کر دیا اور مبلغ 50 ہزار روپے بطور رشوت طلب کی اور کہا کہ اپ رقم منگوا کر ہمیں دے دیں ہم اپ کو چھوڑ دیں گے جس پر سائل کے بھائی ریسکیو ملازم نے الزام علیہ نمبر الزام علہیان کو 21 ہزار روپے بطور رشوت ادا کیے تو الزام علہیان نے سائل کے بھائی کو چھوڑ دیا جبکہ موٹر سائیکل اپنے قبضہ میں ہی رکھا ہے اور کہا کہ موٹرسائیکل ہم واپس نہ کریں گے کانسٹیبل اشفاق اور کانسٹیبل نیبل نے جو کہ عرصہ دراز سے سی ائی اے سٹاف میں تعینات ہیں یہ وطیرہ پکڑا ہوا ہے کہ شریف شہریوں کو پکڑتے ہیں سی ائی اے سٹاف لے جا کر حوالات میں بند کر دیتے ہیں اور پھر پیسے لے کر ان کو چھوڑ دیتے ہیں شہری نے ار پی او فیصل اباد سے درخواست کی ہے کہ میرا پکڑا گیا موٹر سائیکل اور مجھ سے رشوت کے طور پر لی گئی 21 ہزار روپے کی رقم واپس دلوائی جائے اور ان الزام علیہان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے شہری کی درخواست پر ار پی او فیصل اباد نہیں انکوائری کے لیے فریقین کو طلب کر لیا ھے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں