*جھنگ(جاوید اعوان سے) پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کا سرچ اپریشن افغان شہریوں کی تلاش کے لیے مختلف مارکیٹوں اور بازاروں کا وزٹ کیا* *مختلف مارکیٹوں میں پختون شہریوں کے شناختی کارڈ اور دیگر کاغذات چیک کیے گئے ذرائع تفصیلات کے مطابق ائی جی پنجاب اور حکومت کی ہدایت پر حساس اداروں اور پولیس نے افغان شہریوں کی واپسی کے لیے بنائے گئے پلان کے مطابق مختلف مارکیٹوں بازاروں اور رہائشی علاقوں کا سرچ اپریشن کیا پولیس نے مارکیٹوں اور بازاروں میں کاروبار کرنے والے پختون شہریوں کے کاغذات اور شناختی کارڈ چیک کیے پولیس نے پختون شہریوں کے ساتھ سوال و جواب بھی کیے اس موقع پر پختون شہریوں میں خوف پھیل گیا پولیس نے ان کے ساتھ بڑے ارام سے بات کی اور انہوں نے کہا کہ ہم ایسے افغانیوں کی تلاش میں ہیں جو پاکستان میں ناجائز طریقے سے غیر قانونی طریقے سے رہ رہے ہیں اور جن کے کاغذات برائے مہاجرین ختم ہو چکے ہیں ہم ان کو واپس بھیجنے کے لیے یہ سرچ اپریشن کر رہے ہیں اس موقع پر ایک افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی افغانستان کی طرف سے پاکستان میں در اندازی کی وجہ سے وزارت داخلہ اس اپریشن کی براہ راست نگرانی کر رہی ہے شہریوں کو چاہیے کہ وہ ایسے غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کی نشاندہی کریں ان کا نام خفیہ رکھا جائے گا تاکہ ملک میں امن و امان قائم ہو سکے اور افغان مہاجرین کو ان کے ملک واپس بھیجا جا سکے*
