48

*جھنگ(جاوید اعوان سے)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 جھنگ نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ ماہ فروری میں 6370ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 6410 افراد کو ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کیا۔* *4048افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی،87 افراد جانبحق ہوئے۔ ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 جھنگ نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ ماہ فروری میں 6370ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 6410 افراد کو ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کیا۔*
*4048افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی،87 افراد جانبحق ہوئے۔ ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق*

دن ھو یا رات، آندھی ھو یا طوفان، حادثہ ھو یا سانحہ، زلزلے ھو یا آگ، ریسکیو 1122 ہر دم تیار کے ماٹو سے کام کرنے والے ادارے نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ھوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 جھنگ کو گزشتہ ماہ میں 6370 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں جن میں 845روڈ ٹریفک حادثات،5135 میڈیکل ایمرجنسیز، 31 فائر ایمرجنسیز، 74 کرائم ایمرجنسیز، 16رونگ کالز 2763 انفارمیشن کالز ،8610 دوسری کالیں اور 285 دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں۔ریسکیو1122 جھنگ نے ان ایمرجنسیز پر رسپانس کرتے ہوئے 6418 افراد کو ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کیا اور 4048 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 87 افراد مختلف واقعات میں جان کی بازی ہار گئے روزانہ ایمرجنسی کال کا تناسب 227.50 رہا
ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق کامزید کہنا تھا کہ اس ادارے کا مقصد یہ بھی ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد کوپاک لائف سیور پروگرام اور کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز کا حصہ بناتے ہوئے انہیں اس قابل بنا ئیں گے کہ وہ نہ صرف ریسکیو1122 کے شانہ بشانہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کر سکیں بلکہ انکے توسط سے زیادہ سے زیادہ شہریوں میں صحت اور صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پیدا ہونیوالے امراض کو کم کیا جا سکے اور اس مقصد کے لئے ہماری جانب سے گلی محلوں، سکولز و کالجزاوریونین کونسلز لیول پر تربیتی پروگرامز کا انعقاد کر کے ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز تشکیل دی جا رہی ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری رسپانس کو یقینی بناتے ہوئے جان و مال کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم دیگر لائن ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ مل کر بلڈنگ سیفٹی کے پیش نظر بلڈنگ کوڈز کو نافذالعمل کرتے ہوئے بلند عمارتوں کو محفوظ بنائیں گے اور اسکے ساتھ ساتھ عوام میں آگاہی مہم کے ذریعے دوران سفر روڈ سیفٹی کلچر کو اجاگر کیا جائیگا تاکہ ہونیوالے حادثات میں کمی لائی جا سکے۔ انہوں نے میڈیا کے توسط سے شہریوں کو پیغام دیتے ھوئے کہا کہ ریسکیو 1122 ہر وقت آپکی مدد کے لیے تیار ھے لیکن 1122 ہیلپ لائن پر بلا وجہ اور غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں تاکہ آپکی بے وجہ کالز کسی بھی ایمرجنسی کے شکار شخص کو بھیجی جانیوالی مدد میں تاخیر کا سبب نہ بن سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں