50

*جھنگ(جاوید اعوان سے)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور بورڑ آف ریونیو کی ہدایات پر ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا گیا*۔

*جھنگ(جاوید اعوان سے)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور بورڑ آف ریونیو کی ہدایات پر ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا گیا*۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے دیگر ریونیو افسران و سٹاف کے ہمراہ شہریوں کی طرف سے ریونیو سے متعلقہ مختلف درخواستوں کو سماعت کیا اور موصولہ شکایات کا ازالہ موقع پر ہی یقینی بنانے کے لئے احکامات جاری کئے گئے۔ اس موقع پر درستگی ریکارڈ، اجراءفرد اراضی، اندراج انتقالات، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ اور ڈومیسائل کے اجراءسمیت ریونیو سے متعلقہ دیگر امور کے بارے درخواستوں کی سماعت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت سروسز وزیراعلیٰ پنجاب کا انقلابی اور احسن اقدام ہے۔ہر ماہ کے پہلے روز ریونیو سے متعلق شہریوں کے مسائل سننے کے لئے کچہری لگائی جاتی ہے جہاں پرسائلین کی درخواستوں کومیرٹ پرنمٹاکر ریلیف فراہم کیاجاتا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ ضلع کی چاروں تحصیلوں میں منعقد ھونے والی ماہانہ ریونیو عوامی خدمت سروسز کی باقاعدہ براہ راست مانیٹرنگ کی جا رہی ھے۔شہری ریونیو عوامی خدمت سروسز میں اپنے مسائل کی بلاجھجک نشاندہی کریں تاکہ مسائل موقع پر ہی حل کر کے انہیں فوری ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔مزید برآں تحصیل شورکوٹ، احمد پور سیال اور اٹھارہ ہزاری میں اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر سرپرستی میں بھی ریونیو کچہریوں کا انعقاد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں