*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ تحصیل آفس میں عرصہ دراز سے اہلکاران اپنی اپنی ڈیوٹی سے غائب. رجسٹر حاضری پر جعلی حاضریاں لگانے کے انکشافات۔ ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں*
*جھنگ تحصیل کے آفس میں عرصہ دراز سے اہلکاران اپنی اپنی ڈیوٹی سے غائب. رجسٹر حاضری پر جعلی حاضریاں لگانے کے انکشافات۔* *تفصیلات کے مطابق تحصیل افس جھنگ میں تعینات بے شمار اہلکار ایسے ہیں جو عرصہ دراز سے اپنی اپنی ڈیوٹیاں نہیں کر رہے ہیں مگر خزانہ سرکار سے مسلسل تنخواہیں وصول کر رہے ہیں ان کی جگہ پر حاضر رجسٹر پر نہ جانے کون حاضریاں لگاتا ہے جب کی تفصیلات آئندہ شمارے میں آئے گی تحصیلدار تحصیل جھنگ کے پاس کیونکہ سب رجسٹرار کا اضافی چارج بھی ہے اس لیے ان کا سارا دھیان رجسٹریوں پر ہی رہتا ہے اور وہ جب دفتر تحصیل میں تشریف لاتے ہیں تو دفتر ٹائم ختم ہو چکا ہوتا ہے اس لیے تحصیل کا عملہ دفتر ٹائم ختم ہونے کی وجہ سے جا چکا ہوتا ہے چند ایک اہلکار تحصیلدار کے انتظار میں تحصیل افس میں موجود ہوتے ہیں جعلی اور دو نمبر حاضریاں لگانے والے کا تدارک کرنے کے لیے تحصیل افس کے حاضر رجسٹر کا فرانزک ٹیسٹ کروایا جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی سامنے ا جائے گا عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جھنگ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ھے*
