64

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ کی پہلی خاتون ایم ایس کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ کی پہلی خاتون ایم ایس کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا* ۔ *تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میاں احسن سلیانہ ،، ڈسٹرکٹ میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر سید ارتضیٰ الحسنین شاہ ،، ڈی ایم ایس ڈاکٹر ملیحہ خان نے بھی شرکت کی۔ شرکاء کی جانب سے ایم ایس ڈاکٹر صدف نقوی کے کردار کو سراہا گیا۔ ڈاکٹر ارتضیٰ شاہ کا کہنا تھا کہ خاتون ھونے کے باوجود ہسپتال کے انتظامی امور کو بہتر طریقہ سے چلا رھی ہیں۔ ڈاکٹر صدف نقوی نے ثابت کیا ھے کہ خواتین بھی اداروں کی بہتر طریقہ سے سربراہی کر سکتی ہیں۔ ایم ایس ڈاکٹر صدف نقوی نے ہمیشہ مریضوں کی فلاح کے لیے کام کیا ھے۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صوبائی وزیر صحت پنجاب صوبائی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے اس قدم کو بہت سراہا ھے کہ انھوں نے ڈاکٹر صدف نقوی جیسی محنتی خاتون کو ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تعینات کیا ھے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں