*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے ڈسٹرکٹ بار،ٹریفک پولیس اور ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے میٹنگ کی جس میں بیرون کچہری روڑ کو ون وے کرنے کا پلان مرتب کیا گیا* *ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرکا کہنا تھا کہ سڑک کو ون وے کرنے کا مقصد بیرون کچہری رش کو کم کرنا ھے۔گاڑیوں، پیدل چلنے والوں اور سڑک استعمال کرنے والوں کی محفوظ اور موثر نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک کے بہاو کو کنٹرول کرنا بہت ضروری ھے۔ٹریفک پولیس سپائیک بریرز لگا کر ٹریفک کے بہاو کو کنٹرول کرے گی*
