*جھنگ(جاوید اعوان سے)ضلع بھر میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی سکولوں میں چلنے والے واٹر فلٹریشن پلانٹس کا پانی کسی مستند لیبارٹری سے چیک کروایا جائے ۔عوامی مطالبہ*
*ضلع بھر میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی سکولوں میں چلنے والے واٹر فلٹریشن پلانٹس کا پانی کسی مستند لیبارٹری سے چیک کروایا جائے* *تفصیلات کے مطابق ذرائع بتا رہے ہیں کہ محکمہ ایجوکیشن کے زیر نگرانی چلنے والے واٹر فلٹریشن پلانٹوں سے مہیا کیا جانے والا پانی پینے کے قابل نہ ہے کیونکہ ان پلانٹس کی مرمت اور مینٹیننس میں صحیح طور پر کام نہیں کروایا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان پلانٹس سے مہیا کیا جانے والا پانی پینے کے قابل ہی نہیں ھے عوامی حلقوں نے ایڈمنسٹریٹر ایجوکیشن اتھارٹی و ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر اور چیف ایگزیکٹو افیسر ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ سے مطالبہ کیا ھے محکمہ ایجوکیشن کے زیر نگرانی چلنے والے واٹر فلٹریشن پلانٹس کا پانی کسی مستند لیبارٹری سے ٹیسٹ کروایا جائے اور اگر یہ پانی پینے کے اہل نہ ھو تو اس کا کوئی نہ کوئی تدارک کیا جائے*
