60

*جھنگ(جاوید اعوان سے)میونسپل کمیٹی جھنگ کے ملازمین اور بزرگ پنشنرز کا دو ماہ سے بند تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی پر سخت احتجاج، دفتر کی تالا بندی*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)میونسپل کمیٹی جھنگ کے ملازمین اور بزرگ پنشنرز کا دو ماہ سے بند تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی پر سخت احتجاج، دفتر کی تالا بندی**میونسپل کمیٹی جھنگ کے ملازمین اور بزرگ پنشنرز کا دو ماہ سے بند تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی پر سخت احتجاج، دفتر کی تالا بندی تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی جھنگ کے میونسپل افیسر فنانس اور چیف افیسر کے درمیان کئی ماہ کی جاری کشیدگی کے باعث سرکاری ملازمین اور بزرگ پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی بندش کی وجہ سے بھوک سے ستائے میونسپل کمیٹی جھنگ کے تمام ملازمین اور پنشنرز نے شدید احتجاج کیا اور دو ماہ کی تنخواہوں پینشن اور دیگر دفتری واجبات کی عدم ادائیگی سے پریشان ملازمین نے تنگ آ کر آج دفتر کے مین گیٹ کو بند کر کے دفاتر کی تالا بندی کر دی اور میونسپل کمیٹی کے صحن میں بیٹھ کر سخت احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ اور لوکل گورنمنٹ کے اعلیٰ افیسران کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کی دو ماہ سے بند تنخواہیں پنشن سمیت تمام جائز واجبات فوری طور پر ادا کیے جائیں۔ملازمین کا موقف ہے کہ وہ پہلے سے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور تمام سرکاری فرائض ادا کرنے کے باوجود اُن کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے ان کے گھروں میں فاقوں تک کی نوبت آ گئی ہے۔ انہوں نے حکومت اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مداخلت کر کے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے، ورنہ احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کر کے اسے پنجاب تک بڑھا دیا جائے گا اور اگلے دو دن میں پنجاب بھر کی تمام میونسپل کمیٹیز اور ضلع کونسلز کے سرکاری ملازمین اور بزرگ پنشنرز پہلے سے جاری ہماری اس ہڑتال اور دفتری تالا بندی میں ہمارے ساتھ شریک ہو جایں گے دوسری طرف ڈپٹی کمشنر جھنگ نے حالات کا علم ہونے پر فوری طور پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو ساری صورت حال سے آگاہ کیا جنہوں نے فوری طور پر میونسپل افیسر (فنانس ) کو تبدیل کرتے ہوئے ڈسڑکٹ افیسر فنانس جھنگ کو عارضی چارچ دیکر حُکم دیا ہے کہ فوری طور پر ملازمین کی تنخواہوں کو ریلیز کیا جائے جس کے بعد توقع ہے میونسپل کمیٹی کے تمام بزرگ پنشنرز اور حاضر ڈیوٹی ملازمین کی دو ماہ سے رُکی ہوئی تنخواہوں کا مسلہ ایک دو دن میں حل ہو جائے گا جس کے فوری بعد میونسپل کمیٹی کے تمام پنشنرز اور سرکاری مُلازمین اپنی جاری ہڑتال کو ختم کرنے کا اعلان کر دیں گے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں