168

*جھنگ(جاوید اعوان سے) شفیق احمد بلوچ کو ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ اینڈ انویسمنٹ پالیسی اسلام آباد تعینات کر دیا گیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) شفیق احمد بلوچ کو ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ اینڈ انویسمنٹ پالیسی اسلام آباد تعینات کر دیا گیا* *تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں پانچ سال بطور کامرس منسٹر اینڈ انویسمنٹ اپنی سرکاری خدمات مکمل کر کے واپس آنے والے گریڈ 20 کے سینئر بیوروکریٹ شفیق احمد بلوچ کو پاکستان واپسی پر منسٹری آف کامرس میں رپورٹ کرنے کے بعد ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ اینڈ انویسمنٹ پالیسی تعینات کر دیا گیا جنہوں نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھالنے کے بعد باقائدہ اپنا کام شروع کردیا ہے یاد رہے کہ سینئر بیوروکریٹ شفیق احمد بلوچ کا تعلق 27 کامن سے ھے اور وہ جھنگ سے ہی تعلق رکھتے ہیں جبکہ جھنگ کے مشہور ای .این .ٹی سپیشلسٹ سرجن ڈاکٹر ممتاز احمد خان بلوچ اور معروف بزنس مین کرنل ( ر ) ریاض احمد خان بلوچ اور ڈویژنل فاریسٹ افیسر ( ایکسٹینشن ) فیصل آباد ڈویژن فیاض احمد خان کے چھوٹے بھائی ہیں ان کی بطور ڈائریکٹر جنرل اسلام آباد تعیناتی کے موقعہ پر سینئر صحافی جھنگ اجمل حُسین بلوچ سنیئر نائب صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ محمد جاوید اعوان چوھدری عمران گل جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس جھنگ فیصل سمور ایگزیکٹو ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار جھنگ رانا فضل الرحمان جوئیہ نے شفیق احمد خان شہزاد کو منسٹری آف کامرس میں بطور ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ اسلام آباد تعینات ہونے پر مُبارک باد دیتے ھوئے ان کے لیے مزید ترقی اور نیک خُواہشات کا اظہار کیا ھے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں