*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا ھے کہ 21 مارچ ورلڈ فاریسٹ ڈے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ جھنگ کی جانب سے ایک دن میں چک جلال دین قانوگوئی چیلہ میں فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پانچ ایکڑ میں پودے لگائے جائیں گے* *جبکہ ضلع میں دیگرمختلف مقامات پر بھی ہزاروں پودے لگائے جائینگے ۔ ضلع بھر میں شجرکاری مہم کے حوالے سے تمام محکموں کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلع میں پلانٹیشن مہم کے باقاعدہ آغاز کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تمام محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔ اجلاس میں شجر کاری مہم کے حوالہ سے منظم حکمت عملی مرتب کی گئی جس کے تحت ضلع میں شجرکاری مہم کے باضابطہ آغاز کے حوالے سے تمام محکموں کو ٹاسک تفویض کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کی خوبصورتی میں اضافہ کےلئے حالیہ مون سون کی شجر کاری مہم کے دوران مختلف اقسام کے درخت اور پودے لگانے کا عزم رکھتے ہیں ۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت سڑکوں کے اطراف اور چوراہوں کو خوبصورت بنائیں گے۔انہوںنے کہا کہ ضلع کو سرسبز و شاداب اور ماحول کو خوشگوار بنانے کے تسلسل کوقومی جذبہ سے جاری رکھیں گے۔ شجرکاری مہم کا مقصد ماحولیاتی استحکام کو فروغ دینا اور ضلع کو خوبصورت بنانا ھے۔شجرکاری مہم ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ناگزیر ھے، اس مہم سے نہ صرف ضلع کو سرسبز وشاداب اورخوبصورت بنانا ھے بلکہ ھوا کے معیار کو بہتر اورماحولیاتی وفضائی آلودگی کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ڈپٹی کمشنر نے محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ مہم پر کامیابی سے عملدرآمد یقینی بنائیں،تفویض کردہ کاموں میں پودے لگانے کے لیے موزوں مقامات کی نشاندہی کریں اوران کی مناسب دیکھ بھال کےلئے بھی اقدامات کئے جائیں۔مزید برآں21 مارچ ورلڈ فاریسٹ ڈے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر،ضلعی افسران و ملازمین،سکولوں و کالجوں کے طلباءو طالبات، انجمن تاجران،سول سوسائٹی،وکلا بھی شرکت کریں گے*
