*جھنگ(جاوید اعوان سے)شازیہ عالم ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیوٹا لاہور وفد کے ساتھ جھنگ چیمبر آفس تشریف لائیں چیمبر صدر عبدالقیوم فاؤنڈر/ ایگزیکٹو ممبر وقار احمد نیئر نے انکا استقبال کیا* *چیمبر کے سینئر ممبرزمیاں شفقت علی شاہ فاؤنڈر ممبر چوہدری امتیاز علی موتی ،سینیئر ممبر وقار علی بابر اور سینئر ممبر الطاف جہانگیر نے بھی میٹنگ میں شرکت کی، حویلی بہادر شاہ جھنگ میں ٹیوٹا کا سکلز کالج بننے جارہاہےاس پر ڈسکس کی گئی اور چیمبر صدر عبدالقیوم نے انکو آفر دی کہ وہ اپنی طرف سے ٹیوٹا کو سرگودھا روڈ جھنگ میں تیار شدہ بلڈنگ بغیر کرائے اور بجلی بل کے مہیا کریں گے اس کا بل بھی صدر چیمبر عبدالقیوم اپنی طرف سے ادا کریں گے صدر کا کہنا ھے یہ کالج جھنگ میں موجود نوجوان نسل کے لئے بہت اہم ثابت ھو گا اس میں مختلف قسم کے کورس کروائے جائیں جن سے نوجوان نسل میں روزگار کے مواقع فراہم ھوں اور جھنگ میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام پر بھی ڈسکس کی گئی۔انڈسٹریل اسٹیٹ جھنگ کی ترقی اور روزگار کے لئے اہم کردار ادا کرتی ھے اس کے قیام کو یقینی بنانے کےلئے بات چیت کی گئی*۔
