*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔شہدائے پولیس اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد*
*پولیس کے بہادر شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پولیس لائنز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے شہداء کے خاندانوں اور پولیس کے غازیوں کو اعزازی میڈلز اور عید پیکجز تقسیم کئے۔تقریب میں پولیس شہداء کے اہلِ خانہ، غازیانِ پولیس اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے اس موقع پر پولیس کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ھوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ہمارے لیے روشن مثال ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس اپنے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ سرپرست کے طور پر کھڑی ھے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رھے ہیں۔پولیس شہداء کی لازوال قربانیوں کو یاد رکھنے اور ان کے خاندانوں کی ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ڈی پی او نے اس موقع پر شہداء کے اہلِ خانہ کو درپیش مسائل کی ترجیحی بنیادوں پر حل کی یقین دہانی بھی کرائی*۔
