*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت جشن بہاراں 2025 کے انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس منعقد ھوا*.*جس میں چیف آفیسر ضلع کونسل محمد اکرم بھروانہ سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جشن بہاراں 9 اپریل سے 12 اپریل تک بھر پور شایان و شان طریقے سے منایا جائے گا،جشن بہاراں کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جائیں گے ،جشن بہاراں میں عوام کی بھرپور شرکت کےلئے زیادہ سے زیادہ آگاہی مہم چلائی جائے گی۔اس موقع پر چیف آفیسر محمد اکرم بھروانہ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ جشن بہاراں کے موقع پر مختلف قسم کے ایونٹس کا انعقاد بھی کیا جائے گا،ایونٹس میں اردو پنجابی مشاعرہ ،نیزہ بازی،کرکٹ،فٹ بال میچ،کبڈی،آرچری،گائے بھینس کے دودھ کے مقابلا جات شامل ہوں گے،جانوروں کی خوبصورتی کے مقابلے ،باڈی بلڈنگ ،شوٹنگ والی بال میچ بھی شامل ہیں،میوزک نائٹ، بھی منعقد ہو گی۔جشن بہاراں کے موقع پر مجید امجد پارک میں 9 اپریل سے 12 اپریل تک فیملیز کے لئیے فوڈ سٹریٹ اور لوکل فنکاروں کا لائیو میوزکل پروگرام بھی شامل ہوگا*
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
