*خان گڑھ(نمائندہ سٹی ون نیوز)قطر چیرٹی مظفرگڑھ نے ہمیشہ کی طرح اس ماہ رمضان میں بھی نادار مستحق معذور افراد میں رمضان راشن تقسیم کیا* *قطر چیرٹی نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے 250 مستحق گھرانوں میں خشک راشن تقسیم کیا عید سے چند روز قبل راشن وصول کرتے ہوئے لوگوں نے کہا کہ قطر چیرٹی کے ہم شکر گزار ہیں کہ انھوں نے ہمیں بھی عید کی خوشیوں میں شامل کیا اور قطر چیرٹی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعائیں دیں کہ اس مشکل اور مہنگائی کے دور میں قطر چیرٹی نے ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی غریبوں کو جینے کا حق دیا ۔قطر چیرٹی کی ہیڈ نے کہا کہ انسانیت کی خدمت قطر چیرٹی کی اولین ترجیح رھی ھے اور رھے گی ان شا اللہ ہمارا مشن غریب کا چولہا جلانا اور معذور افراد کی مدد اولین ترجیحات میں شامل ھوتی ہیں*
