*جھنگ(جاوید اعوان سے)سکول میں خاتون ٹیچر کا مبینہ تشدد، ماں اور بیٹی دونوں متاثر، ریسکیو 1122 کی فوری کارروائی*
*گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کیکر والا تحصیل جھنگ میں ایک افسوسناک اور تشویشناک واقعہ پیش آیا، یہاں مبینہ طور پر ایک خاتون ٹیچر نے نہ صرف کمسن طالبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اس کی والدہ کو بھی زد و کوب کیا۔ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کال کے مطابق سات سالہ عروج فاطمہ، جو دوسری جماعت کی طالبہ ہے، کو سکول کی استاد عشرت نے کسی بات پر مارا۔ جب بچی کی والدہ، فوزیہ بی بی زوجہ محمد ناصر (عمر 24 سال، سکنہ محلہ اسرارآباد، فیصل آباد روڈ جھنگ)، سکول پہنچی تاکہ اس بارے میں بات کر سکیں تو دعویٰ کیا گیا کہ ٹیچر نے انہیں بھی مارا پیٹا۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا.واقعہ کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی جانب سے سکول ٹیچر کو معطل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ھے۔ عوامی حلقوں میں اس واقعہ پر شدید تشویش پائی جا رھی ھے اور شہریوں نے مطالبہ کیا ھے کہ ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے*
