*جھنگ(جاوید اعوان سے)ایڈمنسٹریٹر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کی کارکردگی پر سوالیہ۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟* *میونسپل کمیٹی کے دفتر میں قائم مختلف یونین کونسلز کے دفاتر میں بل جمع نہ کروانے پر انٹرنیٹ کی سہولت منقطع کر دی گئی انٹر نیٹ نہ ھونے پر شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ۔ اندرونی ذرائع کے مطابق میونسپل کمیٹی دفتر میں موجود مختلف یونین کونسلز کے دفاتر میں ادارے کی جانب سے بل جمع نہ کروائے جانے پر انٹرنیٹ کنکشن کاٹ دیا گیا انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہ ہونے پر یونین کونسل کے دفاتر میں پیدائش اور وفات سمیت و دیگر سرٹیفکیٹس کے حصول کے لیے آنے والے سائلین کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔10 روز سے انٹرنیٹ کنکشن نہ ہونے کی وجہ سے سائلین اور عملہ میں بحث و تکرار عروج پر پہنچ گئی آئے روز جھگڑے بھی معمول بن چکے ہیں۔شہریوں نے اعلی حکام سے فی الفور انٹرنیٹ کنکشن کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے مزید برآں یہ کہ ایڈمنسٹریٹر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جشن بہاراں کے میلے میں مصروف ھونے کی وجہ سے موقف کے لیے کی گئی کال بھی نہیں سن رھے ہیں عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف چیف سیکریٹری پنجاب صوبائی وزیر بلدیات سیکریٹری بلدیات پنجاب کمشنر فیصل آباد ڈویژن فیصل آباد اور علی اکبر بھنڈر ڈپٹی کمشنر جھنگ سے صورت حال پر توجہ دینے کی اپیل کی ھے*
111