*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔حکومت پنجاب کی ھدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا چمرانوالی میں غیر قانونی الحسیب میڈیکل کمپلیکس پر چھاپہ۔ ساری بلڈنگ سیل۔ ضلع بھر میں عطائیت نہیں چلنے دوں گا سی ای او ہیلتھ۔*
*حکومت پنجاب کی ھدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا چمرانوالی میں غیر قانونی الحسیب میڈیکل کمپلیکس پر چھاپہ ساری بلڈنگ سیل۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ کی ٹیم نے مشترکہ طور پر ایک کارروائی کرتے ہوئے اڈا چمرانوالی پر غیر قانونی الحسیب میڈیکل کمپلیکس کو سیل کر دیا مشترکہ کارروائی ڈاکٹر احمد شہزاد چیف ایگزیکٹو افیسر اتھارٹی کی سربراہی میں کی گئی جبکہ ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر جھنگ ڈاکٹر عطیہ نواز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر جھنگ ڈاکٹر میاں احسن سلیانہ بھی شامل تھے ذرائع بتا رہے ہیں کہ اس میڈیکل کمپلیکس کے بارے میں عوام کی بہت سی شکایات ڈپٹی کمشنر جھنگ کو اور سی ای او ہیلتھ کو موصول ہو رہی تھی جس کی بنا پر یہ مشترکہ کارروائی کی گئی ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر نے میڈیکل سٹور چالان کیا جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر میاں احسن سلیانہ نے غیر قانونی پریکٹس کرنے پر الحسیب میڈیکل کمپلیکس کی ساری بلڈنگ کو سیل کر دیا عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے اس قدم کو بہت سراہا ھے*
