94

*جھنگ(جاوید اعوان سے)گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول سٹلائیٹ ٹاؤن میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی مرمت اور دیکھ بھال کے فنڈز میں گھپلوں کے انکشافات. ذرائع*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول سٹلائیٹ ٹاؤن میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی مرمت اور دیکھ بھال کے فنڈز میں گھپلوں کے انکشافات. ذرائع*
*گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول سٹلائیٹ ٹاؤن میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی مرمت اور دیکھ بھال کے فنڈز میں گھپلوں کے انکشافات.تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ پہلے ضلع بھر کے مختلف سکولوں میں بچوں کے لیے صاف ستھرا پانی پینے کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے گئے تھے جن کی دیکھ بھال اور مرمت اسی سکول کے ہیڈ ماسٹر یا ہیڈ مسٹریس کے سپرد ھے جس کے لیے گورنمنٹ اف پنجاب فنڈ بھی مہیا کرتی ھے مگر ذرائع کے مطابق ان واٹر فلٹریشن پلانٹس کی دیکھ بھال اور مرمت گھپلوں کے انکشافات ہوئے ہیں جس پر شہری نے چیف ایگزیکٹو افیسر ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ سے رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت تفصیلات مانگی جو کہ ابھی تک مہیا نہ کی گئی ہیں ذرائع بتا رہے ہیں کہ ان سکولوں میں سے ایک سکول گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول سٹلائیٹ ٹاؤن جھنگ ھے جس کے انچارج انفارمیشن دینے میں لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں جس پر ذرائع کا کہنا ہے کہ شک گزر رہی ہے کہ اس سکول کے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی دیکھ بھال اور مرمت کے فنڈز میں گھپلے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے انچارج ہیڈ ماسٹر ریکارڈ دینے سے گریزاں ہے شہری نے چیف ایگزیکٹو افیسر ایجوکیشن اتھارٹی سے رابطہ کیا ہے اور درخواست کی ہے کہ میری مانگی گئی انفارمیشن مجھے قانون کے مطابق مہیا کی جائے اور خاص طور پر گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول سیٹلائٹ ٹاؤن کے فنڈز کی اعلی سطح انکوائری بھی کروائی جائے تاکہ عوام الناس کا گھپلوں کا وہم دور ھو سکے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں