*جھنگ (جاوید اعوان سے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ کی داخلہ مہم 2025-26 بھرپور طریقے سے جاری۔مسز مہوش عارف ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ کے مطابق اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسران خواتین ونگ تحصیل جھنگ کے زیر اہتمام داخلہ مہم کے حوالے سے ایجوکیشن کمپلیکس میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا* *جس میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن تنویر احمد غزالی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ نسرین عبداللہ، ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن، ڈپٹی ڈی ای او ایلیمنٹری ایجوکیشن (مردانہ) سمیت محکمہ تعلیم کے افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بچوں میں مفت یونیفارم، اسکول بیگ،کتابیں تقسیم کرتے ہوئے داخلہ مہم کا باقاعدہ آغاز کیا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹیچرز کو تعریفی سرٹیفکیٹ بھی جاری کیے۔ مہوش عارف کا کہنا تھا کہ ضلع جھنگ میں 2500 نئے داخلے کیے گئے اور 31 مئی تک ہر آؤٹ آف سکول بچے کو سکول تک لانے کا عزم کیا گیا ھے*
