*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری فیمیل تحصیل جھنگ کا سرکاری ڈرائیور عرصہ دراز سے بغیر گاڑی چلائے خزانہ سرکار سے تنخواہیں وصول کر رھا ھے۔ CEO ایجوکیشن نوٹس لیں*
*ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری فیمیل تحصیل جھنگ کا سرکاری ڈرائیور عرصہ دراز سے بغیر گاڑی چلائے خزانہ سرکار سے تنخواہیں وصول کر رھا ھے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی فیمیل ایلمنٹری تحصیل جھنگ کا سرکاری ڈرائیور ایجوکیشن اتھارٹی کے تمام افسران پر بھاری ھے بھرتی کے دن سے لے کر آج تک موصوف نے سرکاری گاڑی نہیں چلائی ھے گھر بیٹھ کر عرصہ دراز سے مفت کی تنخواہیں وصول کر کے خزانہ سرکار کی ٹیکے لگا رھا ھے کوئی پوچھنے والا نہیں سرکاری گاڑی کی لاگ بک بھی اسی کے کھاتے میں لگی جاتی ھے اور مرمت گاڑی کے تمام کاغذات پر بھی موصوف کے ھی دستخط ھوتے ہیں اور افسران کے ساتھ ساتھ اس کا بھی ٹی اے ڈی اے کا میٹر مسلسل چلتا رہتا ھے عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف چیف سیکریٹری پنجاب صوبائی وزیر تعلیم پنجاب صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کمشنر فیصل آباد ڈویژن فیصل آباد ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ سے اس سلسلے میں اعلیٰ سطحی انکوائری کا مطالبہ کیا ھے اور موصوف سے بغیر ڈیوٹی کیے کی گئی تنخواہیں ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروائی جائیں اور اسکے تمام سہولیات کاروں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے*
