373

*جھنگ(جاوید اعوان سے)محکمہ صحت کی افسر ڈاکٹر مریم گل کو سیکرٹری صحت پنجاب کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) کا ایڈیشنل چارج تفویض کر دیا گیا ھے*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)محکمہ صحت کی افسر ڈاکٹر مریم گل کو سیکرٹری صحت پنجاب کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) کا ایڈیشنل چارج تفویض کر دیا گیا ھے*
*ڈاکٹر مریم گل اس سے قبل ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ہیلتھ کے طور پر میں خدمات سرانجام دے چکی ہیں اور اس وقت وہ ڈسٹرکٹ پروگرام ڈائریکٹر ہیلتھ کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔ اُن کی انتظامی صلاحیتیں، عوامی خدمت کا جذبہ، اور محکمانہ معاملات میں غیر معمولی مہارت کو مدنظر رکھتے ھوئے یہ اہم ذمہ داری سونپی گئی ھے*
*ڈاکٹر مریم گل کو محکمہ صحت کے مختلف شعبوں میں مؤثر انداز میں خدمات انجام دینے کا وسیع تجربہ حاصل ھے۔ اُن کی قائدانہ صلاحیتیں اور فرض شناسی کو نہ صرف محکمہ بلکہ عوامی حلقوں میں بھی سراہا جاتا ھے*
*شہریوں نے اُمید ظاہر کی ھے کہ ڈاکٹر مریم گل اپنی نئی ذمہ داری کو بھی اسی جذبے اور لگن سے ادا کریں گی جیسا کہ وہ ماضی میں کرتی آئی ہیں*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں