*جھنگ(جاوید اعوان سے)پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی مجرمانہ غفلت ضلع بھر میں خود ساختہ مہنگائی کا طوفان برپا*
*ڈپٹی کمشنر جھنگ کی طرف سے جھنگ کی عوام کو منصوعی مہنگائی اور منافع خوروں سے ریلف دینے کیلئے تعینات کئے گئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی مجرمانہ غفلت کے باعث ضلع بھر میں خود ساختہ مہنگائی کا طوفان برپا ھے کریانہ سٹور مالکان سمیت سبزی فروٹ کے تاجر اپنے اپنے من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں ایسے میں ہوٹل اور ریسٹورنٹ مالکان کی طرف سے نہ ہی روٹی اور دیگر اشیاء خوردنوش کے ریٹ مقرر کیے گئے ہیں مالکان دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اس طرح انتظامیہ کی طرف سے عام شہریوں کو مصنوعی مہنگائی سے نجات دلوانے کے لیے تعینات کیے گئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس لمبی تان کر سو گئے ہیں جس کی وجہ سے ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ مالکان سے پرچون کا کاروبار کرنے والے اور سبزی فروٹ کا کاروبار کرنے والے تاجر مہنگائی کو جواز بنا کر دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور یہی وجہ ہے سبزی فروٹ کے تاجروں سمیت جنرل مرچنٹ سٹور کے مالکان نے اپنے اپنے نرخ مقرر کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کی چیخیں نکل گئی ہیں شہریوں کا کہنا ہے ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے جو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تعینات کئے گئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی نااہلی اور لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے عوامی سماجی حلقوں سمیت شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے*
