*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔محمد نواز اے ایس ائی چوکی مکھیانہ عوام کے ساتھ ساتھ صحافیوں کے ساتھ بھی بدتمیزی کرنے لگا. ڈی پی او نوٹس لیں عوامی مطالبہ*
*محمد نواز اے ایس ائی چوکی مکھیانہ عوام کے ساتھ ساتھ صحافیوں کے ساتھ بھی بدتمیزی کرنے لگا.* *تفصیلات کے مطابق آج مشتاق نامی شخص کی موٹر سائیکل چوری ھوئی تو اس نے 15 پر کال کی جس کے جواب میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد نواز کال پر آ یا اور مدعی کو ہی اپنی سرکاری گاڑی میں بٹھا کر ساتھ لے گیا مدعی کو پرائیویٹ جگہ پر ٹارچر کرتا رہا اور 10 ہزار روپے بطور رشوت لے کر چھوڑ دیا مشتاق نامی شخص نے اپنی اواز میڈیا پہ اٹھانی کی کوشش کی تو صحافی نے موقف کے لیے محمد نواز اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو کال کی تو نواز اے ایس ائی آپے سے باہر ہو گیا بدتمیزی اور مارنے کی دھمکیاں دینے لگا اور کہنے لگا کہ میں صحافیوں رپورٹروں اور جرنلسٹسوں کو جانتا ھوں ان کا جو دل چاھے کر لیں انکی لگائی گئی خبروں کا میں افسران کو جواب دے لوں گا اہل علاقہ نے ڈی پی او جھنگ سے ایسے کرپٹ افیسر کے خلاف اعلیٰ سطحی انکوائری کا مطالبہ کیا ھے اور انکوائری مکمل ھونے تک موصوف کو معطل کر کے لائن حاضر رکھنے کا مطالبہ کیا ھے*
