188

*جھنگ(جاوید اعوان سے).ضلع کونسل کا ہیڈ کلرک ریونیو عرصہ دراز سے ایک ھی سیٹ پر براجمان. اقربا پروری میں سب سے آگے.. ایڈمنسٹریٹر نوٹس لیں عوامی مطالبہ*

*جھنگ(جاوید اعوان سے).ضلع کونسل کا ہیڈ کلرک ریونیو عرصہ دراز سے ایک ھی سیٹ پر براجمان. اقربا پروری میں سب سے آگے.. ایڈمنسٹریٹر نوٹس لیں عوامی مطالبہ*
*ضلع کونسل جھنگ کا ہیڈ کلرک ریونیو عرصہ دراز سے ایک ھی سیٹ پر براجمان. اقربا پروری میں سب سے آگے…تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ میں ہیڈ کلرک ریونیو عرصہ دراز سے اسی سیٹ پر براجمان ھے اور ذرائع بتا رھے ہیں کہ اقربا پروری میں سب سے آگے ھے اس نے اپنی قوم کے ملازمین کو جو کہ ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ میں بطور بیلدار تعینات ہیں ۔ مختلف برانچوں میں عرصہ دراز سے کلرکوں کی سیٹوں پر براجمان کروایا ھوا ھے جب کہ کلرک در در کی ٹھوکریں کھا رھے ہیں ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ میں جو بھی چیف آفیسر آتا ھے موصوف اپنی چکنی چپڑی باتوں سے اسے رام کر کے اپنا الو سیدھا رکھتا ھے عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ/ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل جھنگ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ھے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں