172

*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ آفیسر کالونی ٹوبہ توڑ میں سڑکیں خستہ حال، واٹر فلٹریشن پلانٹ کی حالت ابتر، مکینوں کا احتجاج*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ آفیسر کالونی ٹوبہ توڑ میں سڑکیں خستہ حال، واٹر فلٹریشن پلانٹ کی حالت ابتر، مکینوں کا احتجاج*
*جھنگ شہر کی آفیسر کالونی ٹوبہ روڈ میں اندرونی سڑکوں کی ناگفتہ بہ حالت اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کی ابتر صورتحال کے باعث کالونی کے مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں*۔ *رہائشیوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالونی میں عرصہ دراز سے کوئی مرمت کا کام نہیں کروایا گیا، جس سے زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے*۔
*سڑکیں تباہ حال، پلانٹ غیر فعال*
*مقامی الاٹیوں نے میڈیا کو بتایا کہ آفیسر کالونی کی اندرونی سڑکیں مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں اور جگہ جگہ گہرے گڑھے پڑ گئے ہیں، جس سے بارشوں کے بعد یہ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرتی ہیں اور لوگوں کا پیدل چلنا بھی محال ہو گیا ہے۔ ٹوبہ روڈ سے کالونی میں داخل ہونے والی سڑک کی حالت بھی انتہائی خراب ہے*۔
*اسی طرح کالونی میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی طویل عرصے سے خستہ حالی کا شکار ہے اور مبینہ طور پر مؤثر طریقے سے کام نہیں کر رہا، جس کے باعث رہائشیوں کو پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ انتظامیہ ان بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے*۔
*غریب الاٹیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام*
*رہائشیوں نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ کالونی میں مخصوص اثر و رسوخ والے لوگوں کی رہائش گاہوں پر تو کروڑوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام کروائے جا رہے ہیں،لیکن غریب الاٹیوں کے گھروں اور ان کے آس پاس کے علاقوں میں ایک ٹکے کا بھی کام نہیں ہوا ھے*۔ *ان کا کہنا تھا کہ یہ امتیازی سلوک اور دوہرا معیار سراسر ناانصافی ہے*۔
*اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل*
*آفیسر کالونی کے غریب الاٹیوں نے اعلیٰ احکام، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر جھنگ سے پُر زور اپیل کی ہے کہ وہ کالونی کی خستہ حال سڑکوں اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کی ابتر حالت کا فوری نوٹس لیں اور میرٹ کی بنیاد پر تمام رہائشیوں کو بلا امتیاز* *بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد مرمت اور ترقیاتی کام شروع کروائے جائیں تاکہ کالونی کے مکینوں کو اس اذیت ناک صورتحال سے نجات مل سکے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں