*جھنگ(جاوید اعوان سے)ریاض چوک میں تجاوزات کا راج، زیر تعمیر پارک بھی قبضے کی زد میں. ذرائع*
*سٹلائیٹ ٹاؤن میں ریاض چوک کے گرد و نواح میں تجاوزات نے صورتِ حال سنگین بنا دی ھے، جس سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے بلکہ زیرِ تعمیر پارک کی جگہ بھی قبضہ مافیا کی زد میں ہے۔ شہریوں نے انتظامیہ کی کارکردگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیرا فورس کے انچارج سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے*
*مقامی ذرائع کے مطابق، ریاض چوک میں خاص طور پر زیرِ تعمیر پارک کے ساتھ ساتھ پھل، سبزی، گوشت اور مرغی فروشوں نے مستقل اڈے قائم کر رکھے ہیں۔ ان تجاوزات کی وجہ سے پیدل چلنے والوں اور گاڑیوں کے لیے جگہ تقریباً ختم ہو چکی ہے، جس سے ہر وقت رش اور حادثات کا خطرہ بنا رہتا ھے*۔
*شہریوں نے شکایت کی ھے کہ اس علاقے میں تجاوزات کے خاتمے کی ذمہ دار پیرا فورس انتظامیہ مبینہ طور پر خاموش تماشائی بنی ھوئی ھے*۔ *ایک شہری نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ “پیرا فورس اہلکار کارروائی کرنے کے بجائے سکون کی بانسری بجا رھے ہیں*۔”
*شہریوں نے مطالبہ کیا ھے کہ انچارج پیرا فورس اور اعلیٰ انتظامیہ ریاض چوک کی اس سنگین صورتِ حال کا فوری نوٹس لیں*، *تجاوزات کو بلا تاخیر ختم کروائیں اور زیرِ تعمیر پارک کی جگہ کو قبضے سے آزاد کروا کر اس کی تکمیل یقینی بنائیں*۔
189







